جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی، 5 جون (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66،22،111 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3،90،740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر2،846،059 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرےجبکہ روس
تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ریکارڈ 9851 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،26،770 تک جا پہنچی ہے۔ اسی دوران ، 273 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 110،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109،462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔